Duration 4000

کہ شاہین بناتا نہیں آشیانہ // اویس ربانی /Poetry Of Allama Iqbal (rh) /Owais Rabbani Thailand

Published 6 Jun 2023

کِیا میں نے اُس خاک داں سے کنارا جہاں رزق کا نام ہے آب و دانہ بیاباں کی خلوت خوش آتی ہے مجھ کو ازل سے ہے فطرت مری راہبانہ نہ باد بہاری، نہ گُلچیں، نہ بُلبل نہ بیماریِ نغمۂ عاشقانہ خیابانیوں سے ہے پرہیز لازم ادائیں ہیں ان کی بہت دلبرانہ ہوائے بیاباں سے ہوتی ہے کاری جواں مرد کی ضربتِ غازیانہ حمام و کبوتر کا بھُوکا نہیں مَیں کہ ہے زندگی باز کی زاہدانہ جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا لہُو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ یہ پورب، یہ پچھم چکوروں کی دنیا مِرا نیلگوں آسماں بیکرانہ پرندوں کی دُنیا کا درویش ہوں مَیں کہ شاہیں بناتا نہیں آشیانہ #OwaisRabbani #allamaiqbalpoetry #allamaiqbalshayari #alelmchannel #برسی_امام_خمینی خانہ فرہنگ ایران کراچی

Category

Show more

Comments - 0