Duration 1:34

ضلعی پولیس سر براہ کیڈٹ آصف گوہر (QPM)نے سرکل پورن کا تفصیلی دورہ Thailand

439 watched
0
25
Published 27 Jun 2020

شانگلہ: ضلعی پولیس سر براہ کیڈٹ آصف گوہر (QPM)نے سرکل پورن کا تفصیلی دورہ کیا۔تفصیلی دورے کے موقع پرتھانہ الوچ، تھانہ مارتونگ، تھانہ چوگا، چوکیات اور چیک پوسٹ ہائے بھی چیک کئے۔ اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر پورن محمد یاسین خان اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے۔ تھانہ الوچ، تھانہ مارتونگ اور تھانہ چوگا کا دورہ کرتے ہوئے عمارت کی مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورتمام ریکارڈ چیک کیئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر (QPM) نے جیل سے رہا ہونیوالے سزا یافتہ مجرمان کی نگرانی کیلئے تھانوں میں رکھے گئے مخصوص دستاویزی فائل سمیت دیگر رجسٹرات میں اندراجات چیک کئے اور سائیلن کی درخواستوں پر مقامی پولیس کی جانب سے ہونے والے عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ مزید تھانے میں درج مقدمات کی تفتیشی امور کے موجودہ صورت حال کا باریک بینی سے مشاہدہ کرتے ہوئے متعلقہ پولیس آفیسران کو لوگوں کے مسائل کا فوری حل تلاش کرنے اور پولیس کے ساتھ وابستہ تمام امور میں عوام کو بھر پور ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دئیے۔ دورے کے دوران ضلعی پولیس سر براہ نے تھانے کے روزنامچے، مفروران ہسٹری شیٹس، دفاتر، حوالات، مالخانے اور سیکورٹی پوسٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا اور حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ استعمال کرنے کی سختی سے تاکید کی۔ اسی طرح تھانہ میں موجود تمام پولیس آفیسران اور جوانوں کو ہدایت جاری کئے کہ امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس آفیسران اپنے اخلاق اور رویوں میں تبدیلی لاکر سائلین کیساتھ بہترین اخلاق سے پیش ائیں۔ کرپشن وتشدد کی حوصلہ شکنی میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنی صلاحیتیں عوامی خدمات کے لئے بروئے کار لائیں۔ اور ایسی قباحتوں اور افعال سے دور رہیں جو انکی اخلاقی قدروں اور مقدس پیشے پر سوالیہ نشان بنتی ہو۔ پولیس کا کام عوام کو سہولت دینا ہے ازیت نہیں، عوام کے ساتھ غیر مہذب رویہ قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، پولیس کو عوامی توقعات پر پورا اترنا ہو گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف گوہر (QPM) تھانہ الوچ کے ایلیٹ جوانوں سے بھی ملیں اور ان سے مشکلات کی بارے میں دریافت کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف گوہر (QPM) نے فوراً ان اہلکاران کو اسلحہ سے لیس ہونے کی ہدایت کی جس پر تمام جوانان نے انتہائی کم وقت میں اسلحے سے لیس ہوئے جو قابل تعریف رسپانس تھی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف گوہر (QPM) نے ان کو شاباش دی۔ انھوں نے مزید تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کئے کہ جہاں پر بھی فرنیچر و دیگر حفاظتی سامان کی کمی ہو تو فوراً پولیس لائن سے تھانوں کو پہنچائے کیونکہ جوانوں کی ویلفئر پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔جمبل چیک پوسٹ دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف گوہر (QPM) نے سنئیر پولیس آفیسران کو ہدایت جاری کیں کہ تمام چیک پوسٹوں کو خوبصورت بنائیں اور جوانوں کو لوگوں سے مخاطب اور چیکنگ کا طریقہ کار بتائیں اور وقتاً فوقتاً ان کو چیک کریں اور انہیں بار بار ہدایت کریں کہ اخلاق کا دامن کسی صورت نہیں چھوڑنا۔ دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر (QPM) نے ہدایت جاری کی کہ تھانہ کی ریکارڈ بمطابق رجسٹرات ہائے درست رکھیں اور تھانے کی رجسٹرات میں اندراجات پولیس رول کے عین مطابق ہو نا چاہیے۔ کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او اور محرر کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جائے گی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر (QPM)نے پولیس جوانوں کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ اچھے اخلاق ایک اچھی فیملی کی نشانی ہے لہذا کسی سے بد اخلاقی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر (QPM) نے ایس ایچ او محمد علی، محرر فضل ہادی سمیت دیگر پولیس جوانوں کو اچھی ڈیوٹی اور تھانہ کی صفائی پر شاباش دی اور انعامات بھی کیے۔ ضلعی پولیس سر براہ نے دورے کے تمام احوال مخصوص رجسٹر میں قلمبند کئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر (QPM)نے دوسرے اضلاع سے متصل علاقوں کا بھی دورہ کیا اور پورے علاقے میں سرچ اور کمبنگ کی۔ دوسرے اضلاع سے متصل علاقوں میں سیکورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ پولیس آفیسران کو ہدایت جاری کردی کہ اپنی ڈیوٹی عبادت سمجھ کر سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا جائے۔دوسرے اضلاع سے پیوست چیک پوسٹوں کی دورے کے موقع پر انھوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ معززین، سابقہ ناظمین، کونسلر اور لیزان کمیٹی ممبران کیساتھ میٹنگ کریں اور جب بھی کوئی مشکوک سرگرمی نظر اجائے تو فی الفور کاروائی عمل میں لائیں کیونکہ امن کی قدر ان لوگوں کو ہوتی ہے جنہوں نے بدامنی دیکھی ہو۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیڈٹ آصف گوہر (QPM)نے سب ڈویژنل پولیس آفیسرپورن محمد یاسین خان، ایس ایچ او تھانہ الوچ محمد علی، محرر سٹاف تھانہ الوچ، ایس ایچ او تھانہ مارتونگ لیاقت علی، ایس اور ایس ایچ او تھانہ چوگا عثمان منیر خان کو بہترین ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کی بھی احکامات جاری کئے۔

Category

Show more

Comments - 0